Hakeemi Nuskhajaat ( Useful Medical Tips )




 اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے

 ٹی بی کیلئے

کوری ایک چھٹانک، اسخاری ایک چھٹانک، بادیان ایک چھٹانک، مصری ایک پاﺅ یہ تمام ادویات کوٹ چھان کر سفوف بناﺅ صبح و شام دس ماشے سے پندرہ ماشے تک پانی کے ساتھ استعمال کرو



 عصابی طاقت کیلئے یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے

کٹھہ شریں 750گرام ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 200گرام۔ماتھر60گرام کوٹ پیس لیں ۔ خورا ک استعمال ایک چھوٹا چمچہ 3بار دن میں استعمال کریں اعصاب کی طاقت کیلئے نہا یت مفید ہے ۔


یورک ایسڈ اور دردو ں سے نجا ت


سونف ،ملٹھی اور سورنجاں شریں کو ہموزن یورک ایسڈ معد ے کے لیے قبض کے لیے صبح ،دوپہر، شام ایک ایک چمچہ چھوٹا دودھ نیم گرم کے ہمراہ۔گھٹنو ں کے درد،کمر اور جوڑوں کے درد خاص طور پر معدے اور یورک ایسڈ کے مریضوں کے لیے یکساں مفید ۔ایسے بہت سے مریض جنہوں نے بے شما ر ادویا ت کھائیں لیکن اندر کی تپش ختم نہیں ہوئی۔ سیاہ چہرہ جلا ہواجسم 15-20 دن میں بالکل تندرست ہو گیا۔ تقریباً دو سال سے کئی لوگوں کو دیا بہت نفع مند ثابت ہوا۔


مر دوں اور عورتو ں کی پو شیدہ بیما ریو ں کا کامیاب علاج

بکھڑا 200 گرام، پھٹکڑی سفید 50 گرام پیس کر صبح وشام کچی لسی دودھ والی میں نمک ڈال کر ایک ایک چمچہ لیں ۔ جریان لیکوریا ،گرمی سے پیشاب کی جلن ،کثرت احتلام عورتوں مردوںکے لیے یکساں مفید۔ ایسے ایسے لا علاج مریض تندرست ہوئے کہ بے شمار ادویات کھائیںمگر افا قہ نہ ہوا۔ عورتوں کالیکوریا ختم ہوجاتا ہے، بھوک بہت لگتی ہے۔7 سال سے استعمال کررہاہوں


سو زاک کا علا ج ممکن ہے

سوزاک کے لیے ایک نسخہ ۔ جو کھار، قلمی شورہ، ریوند چینی ، ہموزن لیکر آپس میں ملا لیں۔ خوراک مقدار ڈیڑھ گرام صبح وشام شربت صندل کے ساتھ دیں۔سوزاک کے لیے لاجواب چیز ہے۔ چند دنوں میں مریض تندرست ہوجاتا ہے شربت صندل خالص ہوبلکہ خودتیار کرلیں۔ ایک مریض جو لاعلاج تھا ۔ اس کو یہ والا نسخہ استعمال کروایا۔ ابھی ایک ماہ قبل اﷲپاک نے اسے بیٹا دیا ہے ۔


دانت درد کا مجرب اور آسان ٹوٹکہ

نسخہ ۔ دانت درد کے لیے یا دانت ہلتے ہوں۔ڈراپر میں ڈال کر دیتے اور روئی پر ڈال کردرد والی جگہ پر لگا تے ہیں ۔وہ بھی تندر ست ہو جاتے ہیں جو دانت کےچبانے سے چباہی نہیں ۔سیرپ متیٹھی لیٹڈ جو عام طو پر زخموںپر اورپالش برائے فرنےچر کے لیے استعمال ہو تاہے 50گرام اورست اجوائن 5گرام ملاکر محفوظ رکھیںاور ضرورت کے وقت استعمال کریں 6سال سے اعتماد کے ساتھ استعما ل کروا رہا ہوں ۔


جریان قابل علاج ہے

نسخہ یہ ہے۔ بھنڈی کے بیج ۔تخم سروالی یاسلارہ گوندکیکر ‘پھلی کیکر ، موچرس ‘چینی سب برابر وزن پیس کرایک چمچہ صبح وشام دودھ کے ہمراہ دیں۔ ان شاءاللہ بہت زیا دہ فا ئدہ ہوگا۔ ایک نوجوان نے بتایاکہ 10ماہ جریان کا علاج کر وایا۔رتی برابر فرق نہیں پڑا ۔اس کو یہ نسخہ ایک ماہ استعمال کر وایا۔ کچھ عرصہ کے بعد ملاقات ہوئی تو اس نے کہا کہ ایسے ہے جیسے زندگی میں جریان نہیں ہوا ۔بہت سے لوگوں کو دیا سب نے مثبت رپورٹ دی۔ لیکوریا،سرعت انزال اور رقت والوں کو بھی دیا سب کو نفع ہوا ۔


ڈسٹ الرجی سے نجا ت

نسخہ بہت لوگوںکو دیا۔ جس کو چھینکیں نہیں رکتی تھی پھر کبھی چھینک نہ سنی۔ کھٹہ شریں1کلو ۔کلونجی 250گرام ۔ہالیہ 100گرام۔ کا سنی 50گرام۔ میتھرے 50گرام۔ یہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ ہے ایک چمچہ صبح وشام ،بلغم ،ڈسٹ الرجی اور نزلہ زکام میں بھی مفید ہے۔ اعصابی کمزوری کے لیے فائدہ مند ہے ۔ جس مریض کو نزلہ اور چھینکیںہر وقت آتی تھیں اس کو بھی یہی نسخہ 2ماہ تک استعمال کرایا پھر یہ تکلیف نہیں ہوئی۔


مرض بواسیر کا ایک مجرب نسخہ


نسخہ

اندرائن بڑے دوتین عدد،ہریرہ زرد حسب ضرورترکیب:۔اندرائن کو اسطرح کاٹ دے کہ درمیان میں سے خالی کرسکے اور بعد ہریرہ زرد جتنا آسکے ڈالدے اور اندرائن کا کاٹا ہوا ٹکڑا واپس چسپا دیں ۔کسی ربڑ سے مضبوطی سے باندھ لیں اور کسی دیگچی میں خوب ابال لیں۔ تاکہ اندرائن کی کڑواہٹ ہریرہ زرد میں آجائے اورہریرہ زرد کو تھال میں نکا ل کرخشک کرلیںاور خوب پیس لیںاور صبح شام آدھاچمچ چا ئے والاکھانا کھانے کے بعد کھالیاکریں چند دن چاول بڑا گو شت وغیرہ سے پرہیز کریں


تبخیر معدہ، بدہضمی، کھٹے ڈکار وغیرہ

نمک سیاہ، سنڈھ، ٹھیکری نوشادر، کالی مرچ تمام ہم وزن لیں کوٹ چھان کر اس میں تین ماشہ ست پودینہ شامل کر لیں بعد میں کیپسول بھر لیں۔ خوراک کھانا کھانے کے بعد ایک کیپسول استعمال کریں۔


برائے لیکوریا، سیلان رحم، جریان

کمرکس، لودھ پٹھانی، مشک، کائیپھل، سمندر سوکھ، تمام ہم وزن تمام ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف بنا لیں صبح نہار منہ شربت دودھ یا باسی پانی کے ساتھ دس گرام استعمال کریں۔


گنٹھیا، جوڑوں کا درد، ریح گردہ

گوگل پنیا، پنیر ڈوڈی، اجوائن دیسی مصبر سیاہ ہم وزن دس سالہ پرانا گڑ 100گرام کا تمام ادویات کو باریک پیس کر اس میں آخر میں گڑ کوٹ کر شامل کر لیں اور پانی اور گوند کیکر ملا کر چنے کے برابر گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت ایک گولی تازہ پانی کے ساتھ اگر تکلیف زیادہ ہو تو 2گولی فوری استعمال کرائیں۔

ریح گردہ کیلئے ایک گولی نیم گرم پانی کے ساتھ دیں۔





Comments